حجامت بنوانے کے مسائل وآداب



حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ:پانچ چیزیں فطرت سے ہیں یعنی پہلے کے انبیاء کرام علیھم السلام کی سنت سے ہیں۔۱:ختنہ کرنا۔۲:ناف کے نیچے کے بال مونڈنا۔۳:مونچھیں پست کرنا۔۴:ناخن ترشوانا۔۵:بغل کے بال اکھیڑنا۔ [بخاری،حدیث:۵۸۹۱۔مسلم،حدیث: ۲۵۷]
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:نبی کریم ﷺ نے فر مایا کہ:مونچھیں پست کرو اور داڑھیاں بڑھاؤ۔ [بخاری،حدیث: ۵۸۹۳۔مسلم،حدیث: ۲۵۹]
کچھ لوگ داڑھی کو ایک مشت سے کم کر دیتے ہیں اور کچھ لوگ سرے سے منڈوا لیتے ہیں۔دونوں طر یقہ غلط ہے ۔منڈوانا تو اس لئے غلط ہے کہ حضور ﷺنے داڑھی بڑھانے کا حکم دیا۔اور ایک مشت سے کم کرنا اس لئے کہ حضور ﷺنے ایک مشت سے کم داڑھی نہیں رکھی اور صحابہ کرام نے بھی ایک مشت سے کم نہ کرایا۔اور کچھ لوگ داڑھی بالکل نہیں کاٹتے یہاں تک کہ ان کی داڑھی بڑھ کر پیٹ تک اور بسا اوقات اس سے نیچے تک پہونچ جاتی ہے یہ بھی درست نہیں ۔کیو نکہ صحابہ کرام کے بارے میں روایت ہے کہ جب ان کی داڑھی بڑھ جاتی تھی تو جتنا ایک مشت سے زیادہ ہوتا تھا اس کو کاٹ ڈالتے تھے۔چنانچہ روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ جب حج وعمرہ سے فار غ ہوتے تو اپنی داڑھی کو مٹھی سے پکڑتے اور جو زیادہ ہوتا اس کو کاٹ ڈالتے۔(بخاری،حدیث:۵۸۹۲)بلکہ خود نبی کریم ﷺکے بارے میں روایت ہے کہ:آپ اپنی داڑھی شریف کو چوڑائی اور لمبائی سے کاٹتے تھے۔ [شر ح السنۃ، حدیث: ۳۱۹۴ ]
اسی طر ح سے کچھ لوگ سر اور داڑھی کے سفید بال اکھاڑ دیتے ہیں یہ بھی صحیح نہیں کیو نکہ حضور اکرم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:سفید بال نہ اکھاڑوکیو نکہ وہ مسلمان کا نور ہے ۔جو شخص اسلام میں بوڑھا ہوا اللہ تعالی اس کی وجہ سے اس کے لئے نیکیاں لکھے گا اور خطا مٹا دے گا اور درجہ بلند فر مائے گا۔[سنن ابو داؤد،حدیث: ۴۲۰۲]
سر کے بالوں کو آج مختلف طر یقے سے کٹا یا جاتا ہے کچھ لوگ پورا سر منڈوالیتے ہیں اور بیچ میں تھوڑا سا بال چھوڑ دیتے ہیں اور کچھ لوگ کنارے کنارے بالکل باریک کروالیتے ہیں اور بیچ کے بالوں کو چھوڑ دیتے ہیں وغیرہ وغیرہ یہ سب یہود ونصاری اور ہندؤں کا طر یقہ ہے ۔حضور ﷺنے ایک بچے کو دیکھا کہ اس کا سر کچھ مونڈا ہوا ہے اور کچھ چھوڑ دیا گیا ہے تو آپ ﷺنے لوگوں کو اس سے منع فر مایا اور ارشاد فر مایاکہ:کل مونڈو یا کل چھوڑ دو۔[مسلم،حدیث:۲۱۲۰،بخاری،حدیث:۵۹۲۰۔ ۵۹۲۱]
اسی طرح کچھ جاہل قسم کے لوگ بڑے بڑے بال رکھتے ہیں اور عورتوں کی طرح چوٹی باندھتے ہیں اوراس کو تصوف کا نام دیتے ہیں۔یہ عورتوں سے مشابہت کی وجہ سے درست نہیں ۔تصوف اللہ و رسول کے احکام کی اطاعت کا نام ہے نہ کہ بڑے بال رکھنے اور رنگیلا لباس پہننے کا۔اسی طر ح کچھ عورتیں اپنے بالوں کو مردوں کی طر ح چھوٹا کروالیتی ہیں یہ بھی درست نہیں کیو نکہ اس سے مردوں سے مشا بہت ہوتی ہے۔حضور ﷺنے ان مردوں پر لعنت فر مائی جو عورتوں سے مشابہت اختیار کرتے ہیں اور ان عورتوں پر لعنت فر مائی جو مردوں سے مشا بہت اختیا ر کرتی ہیں۔ [ترمذی،حدیث: ۲۷۸۴]
مسئلہ : ہر ہفتے نہانا ،بدن کو صاف ستھرا رکھنا اور موئے زیر ناف دور کرنا سنت ہے۔ اور بہتر جمعہ کے دن ہے اور پندرہویں روز کرنا بھی جائز ہے اور چا لیس روز سے زیادہ چھوڑ دینا مکروہ ہے ۔[صحیح مسلم ،حدیث : ۲۵۸]
آ ج کل مختلف قسم کے صابون اور دوائیاں ان بالوں کو دور کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں یہ بھی درست ہے کیو نکہ مقصد صفائی ہے جو ان سے حاصل ہو جاتا ہے۔( در مختار،عالمگیری،بحوالہ اسلامی اخلاق و آداب،ص:۲۳۴)





متعلقہ عناوین



کھانے کے آداب پینے کے آداب لباس سے متعلق احکام وآداب تیل،خوشبو اور کنگھی کے مسائل وآداب گھر سے نکلنے اور گھر میں داخل ہونے کا طریقہ انگوٹھی پہننے کے مسائل سونے چاندی کے زیورات کے احکام ومسائل لوہا،تانبا،پیتل اور دوسرے دھات کے زیورات کے احکام مہندی،کانچ کی چوڑیا ں اور سندور وغیرہ کا شرعی حکم بھئوں کے بال بنوانے،گودنا گودوانے اور مصنوعی بال لگوانے کا مسئلہ سفید بالوں کو رنگنے کے مسائل ناخن کاٹنے کے آداب ومسائل پاخانہ، پیشاب کرنے کے مسائل وآداب بیمار کی عیادت کے فضائل ومسائل بچوں کی پیدائش کے بعد کے کام جھا ڑ پھونک اور د عا تعو یذ کے مسائل جوتے اور چپل پہننے کے مسائل وآداب چھینک اور جماہی کے مسائل وآداب ہم بستری کے مسائل و آداب پیر کے اندر کن باتوں کا ہونا ضروری ہے؟ سونے،بیٹھنے ا و ر چلنے کے مسائل وآداب دوسرے کے گھر میں داخل ہونے کے مسائل وآداب سلام کرنے کے مسائل مصافحہ،معانقہ اور بوسہ لینے کے مسائل ماں باپ یا بزرگوں کا ہاتھ پیر چومنا اور ان کی تعظیم کے لئے کھڑے ہونے کا مسئلہ ڈ ھول،تاشے،میوزک ا و ر گانے بجانے کا شرعی حکم سانپ،گرگٹ اور چیونٹی وغیرہ جانوروں کومارنے کے مسائل منت کی تعریف اور اس کے احکام ومسائل قسم کے احکام ومسائل اللہ کے لئے دوستی اور اللہ کے لئے دشمنی کا بیان غصہ کرنے اور مارنے پیٹنے کے مسائل غیبت،چغلی،حسد اور جلن کے شر عی احکام موت سے متعلق احکام و مسائل



دعوت قرآن